فواد خان اور وانی کپور کی یہ رومانوی فلم بھارتی سینما میں طویل انتظار کے بعد پیش کی جانی تھی،مگر اس کی نمائش پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر دی گئی ہے


ویب ڈیسک : جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ”عبیر گلال“ کی نمائش کو بھارت میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم "عبیر گلال" کو آج 9 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونا تھا،تاہم بھارتی جارحیت سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی یہ رومانوی فلم بھارتی سینما میں طویل انتظار کے بعد پیش کی جانی تھی، مگر اب اس کے مستقبل کے حوالے سے کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے اس فلم پر پابندی اور اس کے متعلق جاری کردہ حکم نامے کے بعد اس کی ریلیز کو تاخیر کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ ماہ پہلگام حملے کے بعد فلم ”عبیر گلال“ پر مکمل پابندی عائد کردی تھی، اس کے ساتھ ہی فلم کے پروموشنل مواد جیسے ٹیزر اور گانے ”رنگ رسیا“ اور ”خدایا عشق“ کو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا تھا۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام OTT پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل میڈیا کو ایک حکم نامہ بھی جاری کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے مفاد میں تمام OTT پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ ادارے پاکستانی مواد کو فوری طور پر بند کریں۔
واضح رہے کہ فلم ’عبیر گلال‘ فواد خان کی 9 سال بعد پہلی بھارتی فلم ہے، آخری بار انھوں نے 2016 میں ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے ، وزیر اعظم
- 9 منٹ قبل

جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا
- 12 منٹ قبل

ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے ، ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 42 منٹ قبل

معرکہ حق میں بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو زمین بوس کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

آیت اللہ علی خامنہ ای نےجنگ کےاختیارات انقلابی گارڈزکی شوری کومنتقل کردیئے
- 7 منٹ قبل

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 29 منٹ قبل

افریقی ملک نائجیریاکے گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی آپریشن شروع
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، موساد کےسینٹر پر جوابی حملے
- 2 گھنٹے قبل