نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں،اداکارہ


ممبئی:بالی وڈ کی نامور ادکارہ سوناکشی سہنا نے فیک اور من گھڑت خبروں پر بھارتی گودی میڈیا کا پول کھول دیا۔
انسٹاگرام اسٹوری پر سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں سنسنی خیز اور فلمی کوریج کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ حقیقت بیان کرنے کے بجائے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں۔
گزشتہ رات بھارتی میڈیا نے جنگی جوش میں جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کیں اور کئی فرضی فتوحات کا دعویٰ کیا، جبکہ بعض اینکرز نے جذباتی انداز میں مستقبل کی جنگی حکمت عملی پر تبصرے بھی کیے، جس کے بعد بھارتی وزارتِ دفاع کو میڈیا کے لیے تنبیہی پیغام جاری کرنا پڑا۔
جس پر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور انسٹاگرام پر ایک سخت نوٹ شیئر کیا۔
اپنے بیان میں سوناکشی نے لکھاکہ، ہمارے نیوز چینلز مذاق بن چکے ہیں! میں ان ڈرامائی ویژولز، چیخ و پکار اور بے بنیاد خبروں سے تنگ آ چکی ہوں۔ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ بس اپنا کام کریں، جیسا ہے ویسا ہی سچ رپورٹ کریں۔
انہوں نے مزید کہا، جنگ کو سنسنی خیز نہ بنائیں، پہلے ہی لوگ پریشان ہیں۔ خدا کے لیے عوام میں خوف پھیلانا بند کریں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا لوگو! ایک قابلِ اعتماد ذریعہ تلاش کریں اور بس اُسی کو دیکھیں، یہ کوڑا کرکٹ بند کریں جو نیوز کے نام پر دکھایا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات بھارتی میڈیا نے جھوٹی من گھڑت خبریں پھیلاتے ہوئے کئی عجیب و غریب دعوے کیے جن میں لاہوراور ملتان کی بندگارہوں کو تباہ کرنے کا دعوی بھی شامل تھا۔

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- ایک گھنٹہ قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 32 منٹ قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 22 منٹ قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل