بھارتی فوج کی ایل او سی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
جبکہ وادی نیلم شاہکوٹ، جورا سیکٹر کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کی جاری ہے


بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری شروع کردی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری شروع کردی ہے، بھارتی فوج لیپہ ویلی کی سویلین آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے،جس پر پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے سویلین آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر مارٹر گولے داغے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں شاہکوٹ میں ایک خاتون کے شہید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے،جبکہ وادی نیلم شاہکوٹ، جورا سیکٹر کوٹلی اور نکیال سیکٹر میں بھارت کی کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کی جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جب کہ ایک اور جوابی کارروائی میں حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جھنڈا ریاست پوسٹ تباہ کردی تھی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل



