Advertisement
پاکستان

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر May 12th 2025, 10:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔
 آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔


آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔


آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی دشمنانہ سازش افواجِ پاکستان کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔
آرمی چیف کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور افواج پاکستان نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا۔ پاکستان نےمتعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔


آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الحمدللہ!

Advertisement