اراکین اسمبلی کو فنڈز کا اجراء : سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے جواب پر اظہار اطمینان
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا مقدمہ نمٹا دیا، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تسلی بخش قرار دیا ۔

جی این این کے مطابق : سپریم کورٹ میں آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ، جس میں وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خبر کی تردید کردی، رپورٹ میں موقف دیا گیا کہ وفاق نے ارکان کوترقیاتی فنڈز نہیں دئیے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کا جواب کافی مدلل ہے۔ جج صاحب اور وزیراعظم ایک مقدمہ میں فریق ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کل مجھے واٹس ایپ پر کسی نے کچھ دستاویزات بھیجی ہیں، جس کے مطابق حلقہ این اے 65 میں حکومتی اتحادی کو بھاری بھرکم فنڈز جاری کیے گئے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ کیا سڑک کی تعمیر کے لیے مخصوص حلقوں کو فنڈز دیئے جا سکتے ہیں؟کیا حلقے میں سڑک کیلے فنڈز دینا قانون کے مطابق ہے ؟
جسٹس فائز عیسٰی نے ریمارکس دیئے کہ ہم دشمن نہیں عوام کے پیسے اور آئین کے محافظ ہیں امید ہے آپ بھی چاہیں گے کہ کرپشن پر مبنی اقدامات نہ ہوں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وٹس ایپ والی دستاویزات آپکی شکایت ہے، جائزہ لینگے، جس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ مجھے شکایت کنندہ نہ کہیں میں صرف نشاندہی کر رہا ہوں، آپ نے شاید میری بات ہی نہیں سنی۔
اٹارنی جنرل نے کہا آپ کافی دیر سے آبزرویشن دے رہے ہیں، بات تو میری نہیں سنی گئی، جسٹس فائز عیسٰی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ٹوئیٹس کی بھرمار ہورہی ہے۔ کیا کرپٹ پریکٹس کے خلاف اقدامات الیکشن کمیشن کی زمہ داری نہیں۔ معلوم نہیں کہ وزیراعظم کو سیاسی اقدامات پر آئینی تحفظ حاصل ہے یا نہیں۔ ماضی میں عدالتیں وزراء اعظم کو طلب کرتی رہی ہیں۔ کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا پانچ سال کی مدت کم ہوتی ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ ووٹ میں توسیع کے لیے اسمبلی سے رجوع کریں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم وزیراعظم آفس کنٹرول کرنے نہیں بیٹھے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا جواب تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 21 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 21 hours ago





