اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئےکمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری، مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری شامل ہیں ۔ تین رکنی کمیٹی ویڈیو اسکینڈل کے تمام امور کی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات بھی وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ویڈیو اسکینڈل میں آئندہ لائحہ عمل کے لئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ9فروری 2021 کو سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی تھی ۔ اس ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان ، پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا تھا۔

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- an hour ago

بنکاک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
- 5 hours ago

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 hours ago

’ہر رات بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں ‘،اداکار احمد حسن کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
- 3 hours ago

فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا
- 5 hours ago

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
- 4 hours ago

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی،وزیر اعظم
- 4 hours ago

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- 2 hours ago

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- an hour ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 41 minutes ago

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 14 فلسطینی شہید
- an hour ago

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
- 3 hours ago