اسلام آباد : وفاقی ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے سے متعلق احتجاج رنگ لے آیا ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیردفاع پرویز خٹک اور علی محمد خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزارت خزانہ کے حکام نے وزیر اعظم عمران خان کو تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان کو سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری اب کابینہ سے لی جائے گی۔ تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ایک روز قبل پرویز خٹک کے گھر پر حکومتی کمیٹی اور وفاقی حکومت ملازمین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے تنخواہوں میں اضافے پر اتفاق کیا تھا ۔ اس خبر کی تصدیق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی ٹویٹر پر کی ، انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کےمطالبے کو لے کر اسلام آباد کا پاک سیکرٹریٹ گزشتہ روز میدان جنگ بنا رہا ، صبح سویرے ہی مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے وفاقی ملازمین کام چھوڑکر ڈی چوک پہنچ گئے۔ پولیس نے ملازمین کو گرفتار کیا تو پتھراؤ شروع کر دیا گیا۔ پولیس کی جوابی شیلنگ سے ایک سرکاری ملازم زخمی جبکہ میڈیا ورکرز سمیت کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ مشتعل ملازمین نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی گاڑی بھی روک لی تھی، احتجاج کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے جو رات کو کھولے گئے۔ احتجاج کے باعث اسلام آباد کی کئی شاہراوں پر دن بھر شدید ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 21 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل





