پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ کی امریکا کے سینما گھروں میں نمائش
یہ فلم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے


پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ نے امریکا کے سینما گھروں میں اپنی نمائش کا آغاز کردیا ہے۔
یہ فلم نہ صرف پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس منفرد اینیمیشن فلم کی کہانی پاکستان کے نوجوان اینیمیٹر عثمان ریاض نے تخلیق کی ہے، جنہوں نے 1477 مختلف کٹس کے ذریعے فلم کے مناظر تشکیل دیے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2300 افراد کی ڈرائنگز بنائی گئیں جنہیں اینیمیٹ کیا گیا۔ تخلیق کاروں کی یہ محنت دیکھنے والوں کو فلم کی گہرائی میں کھینچ لے جاتی ہے۔
’’گلاس ورکر‘‘ کی کہانی دو پسماندہ پس منظر رکھنے والے افراد کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ایک ایسا نوجوان ہے جو اپنے والد کی شیشے کی دکان پر کام کرتا ہے اور اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ دوسرا اہم کردار ایک فوجی کی بیٹی کا ہے، جو جنگ کے حالات میں اپنے والد سے دوری کے جذباتی اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے۔ فلم میں 230 اداکاروں نے کام کیا ہے، جن میں ملکی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈنمارک:پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کاافواج پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

پشاور : شدید آندھی و طوفان سے درخت اور سائن بورڈز گرگئے، متعدد افراد زخمی
- 40 منٹ قبل

بھارتی شہر حیدر آباد کی جیولری شاپ میں آگ بھڑک اٹھی،17 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 35 منٹ قبل
بھارتی یوٹیوبر نے مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گھناؤنا اور متعصب چہرہ بے نقاب کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

آرمی چیف کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،عطاتارڑ
- 2 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
برسلز: پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پُرامن احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیما نے8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرکے تاریخ رقم کر دی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی: پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
- ایک گھنٹہ قبل

کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے،عظمی بخاری
- 4 گھنٹے قبل

نئے مالی سال کا بجٹ 17،600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کاامکان،اہداف طے پا گئے
- ایک گھنٹہ قبل