ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی


پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی اور چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
اسی طرح پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جب کہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید سپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- a minute ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 hours ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 6 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 hours ago

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- an hour ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 5 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 hours ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago