پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے


بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 16رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین کو ڈراپ کردیاگیا۔سلمان علی آغا کپتان برقرار، مائیک ہیسن پہلی بار بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جب کہ سیریز کا باضابطہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔اسکواڈ کا انتخاب ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ یہ سیریز نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے بطور کوچ پہلا انٹرنیشنل اسائنمنٹ بھی ہوگی۔
16رکنی قومی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان) ہوں گے،کھلاڑیوں میں ابرار احمد،فہیم اشرف،فخر زمان،حارث رؤف،حسن علی،حسن نواز،حسین طلعت،خوشدل شاہ،محمد حارث ،محمد وسیم جونیئر،محمد عرفان خان،نسیم شاہ،صاحبزادہ فرحان ،صائم ایوب شامل ہیں۔ یہ اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ہے، جس کا مقصد ٹیم کو آئندہ بین الاقوامی چیلنجز کے لیے مضبوط بنانا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کا اسلام آباد یونائیٹڈکوجیت کیلئے210رنزکاہدف
- 7 گھنٹے قبل
چین اور پاکستان کاعلاقائی امن کی بحالی کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری
- 5 گھنٹے قبل

بھارت اب روایتی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ،عطاتارڑ
- 7 گھنٹے قبل

جینیوا، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر شر انگیزی پھیلا رہا ہے ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال
- 10 گھنٹے قبل

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
- 6 گھنٹے قبل
جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان نہیں بھگتے گا : بلاول بھٹو
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نےماؤنٹ ایورسٹ اور کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کرلیا
- 13 گھنٹے قبل
نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی مشاورتی ورکشاپ 24 مئی کو ہوگی
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
- 13 گھنٹے قبل
بھارت اگر دوبارہ جارحیت کرے گا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل