صدر مملکت اور وزیر اعظم نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔
تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی شریک ہوئے۔تقریب میں گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔
صدر مملکت کا بیان:
صدر مملکت آصف علی زرداری نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادرسپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپےکا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔
وزیراعظم کا بیان :
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی،کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیےفیلڈ مارشل کا کردار نہایت اہم ہے۔

معرکہ حق میں جانیں پیش کرنےوالےشہداکاخون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،کورکمانڈرزکانفرنس
- 5 hours ago

پانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، علی امین گنڈا پور
- 6 hours ago

پاکستان نے بھارت میں موجود سفارتکار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
- 5 hours ago
مخصوص نشستوں کا کیسں : سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مستردکر دیں
- 6 hours ago

جعلی ادویات کے خلاف ڈریپ کا کریک ڈاؤن ، 5 جعلی ادویات سے محتاط رہنے کی ہدایت
- 4 hours ago

عیدالاضحیٰ 2025 ء کے موقع پر 5 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
- 5 hours ago

بھارت میں فواد خان کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے پرشدید تنقید، ردھی ڈوگرا
- 6 hours ago

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ
- 6 hours ago
محکمہ تعلیم سندھ کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- 6 hours ago

پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 6 hours ago

پی ایس ایل : کراچی کنگزکی لاہورقلندرزکیخلاف بیٹنگ جاری
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 hours ago