بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کےاسکول بس حملے میں شہید طلبا کی تعداد 6ہوگئی
دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید اور طالبہ ملائکہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے


خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6ہو گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ اسی طرح شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکی بھی بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی اور اس نے اسپتال میں جام شہادت نوش کرلیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 5طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

صدر زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد اور جمہوریت مخالف سازش ہیں، شیری رحمٰن
- ایک گھنٹہ قبل

NA-18 انتخابی تنازع: عمر ایوب کے خلاف دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
- 6 گھنٹے قبل

بھارت کے مذموم عزائم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ نرخ 3000 روپے کم ہو گئے
- 29 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: شبمن گل سرفہرست، بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار
- ایک گھنٹہ قبل
راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا
- 4 گھنٹے قبل

وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بنوں : ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق ، 3 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

مالی سال 2025 : ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ،38.3 ارب ڈالر پاکستان منتقل ہوئے، اسٹیٹ بینک
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

یو اے ای بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی شریعہ مطابقت یافتہ فنانسنگ
- ایک گھنٹہ قبل