Advertisement
علاقائی

اسکردو :سیر کے لیے آئے گجرات کے 4 دوست گاڑی حادثے میں جاں بحق 

15 مئی کی رات یہ نوجوان گلگت کے علاقے دنیور سے سکردو کے لیے روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 hours ago پر May 24th 2025, 2:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسکردو :سیر کے لیے آئے گجرات کے 4 دوست گاڑی حادثے میں جاں بحق 

اسکردو: گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں لاپتہ ہونیوالے گجرات کے 4 سیاحوں کا سراغ مل گیا، چاروں دوست گاڑی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
 ضلعی انتظامیہ کے مطابق  ایک ہفتہ پہلے لاپتہ گجرات کے 4 سیاحوں کی گاڑی کا سراغ مل گیا، سیاحوں کی گاڑی استک نالہ کے قریب کھائی سے ملی ہے، چاروں سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لاپتہ نوجوانوں کی شناخت سلیمان، واصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان کے طور پر ہوئی ہے، جو اپنی سفید رنگ کی ہونڈا سیوک (نمبر 805-ANE) پر چند روز قبل گلگت اور ہنزہ کی سیاحت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ 15 مئی کی رات یہ نوجوان گلگت کے علاقے دنیور سے سکردو کے لیے روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی گلگت سے اسکردو جانے کے دوران حادثے کا شکار ہوئی، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، گاڑی اور لاشوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گنجی پڑی کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ملی ہے اور بدقسمتی سے چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 
پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ لاشوں کو نکالا جا سکے اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Advertisement
حکومت پنجاب کا گاڑیوں سے پیدا ہونیوالی آلودگی کے خاتمے کیلئے ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز

حکومت پنجاب کا گاڑیوں سے پیدا ہونیوالی آلودگی کے خاتمے کیلئے ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز

  • 8 منٹ قبل
ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا : احسن اقبال

ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا : احسن اقبال

  • 4 گھنٹے قبل
نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد 

نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد 

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025‘ کا مسودہ تیار

پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025‘ کا مسودہ تیار

  • 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے  پاکستان کی سیاسی و عسکری  قیادت کے اعزاز میں اعشائیہ

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے  پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں اعشائیہ

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان  کے قومی  جانور  مارخور کا عالمی دن آج منایا گیا

پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن آج منایا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف 
 کو کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں شکست دے دی

پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف کو کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا

شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
سٹیٹ بینک نے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ملک بھر میں  مہم کا آغاز کردیا

سٹیٹ بینک نے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ملک بھر میں مہم کا آغاز کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بڑا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بڑا بیان

  • 22 منٹ قبل
جناح ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

جناح ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement