Advertisement
تجارت

آئی ایم ایف کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز 

کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات لئے جائیں ،ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 28th 2025, 8:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز 

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے آئندہ بجٹ ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات لئے جائیں ،ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے،ٹیکس چوری روکنے کیلئےٹیکنالوجی کا استعما ل مزید بڑھایاجائے۔
ذرائع کے مطابق پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے،اس کے علاوہ ٹیکس چوری پرجرمانے کیساتھ فوجداری مقدمات درج ،سولر پینلز سمیت تما م ٹیکس استثنیٰ ختم،کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے ،پرتعیش اشیاکی فہرست میں مزید اشیا شامل کر کے ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے،درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی دیں ہیں۔

Advertisement