وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو قبائلی، سیاسی اور انتظامی سطح پر مربوط بنانا ہے


کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر، سپیکر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ و دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو قبائلی، سیاسی اور انتظامی سطح پر مربوط بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف صوبے میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ ایک بڑے خصوصی جرگے میں شرکت کریں گے، جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قبائلی و سیاسی عمائدین کو مدعو کیا گیا ہے،اس کےعلاوہوزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء بھی جرگے میں مدعو ہیں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی جرگے میں مدعو کیا گیا ہے جرگے میں بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
جرگے میں نہ صرف بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، بلکہ امن کے فروغ کے لیے مقامی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 23 منٹ قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 20 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 8 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل