ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،ترجمان


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نےخیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہو گئےجب کہ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان جام شہادت نوش کرگئے، شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اِس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 minutes ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago



