گولڈ میڈل جیتنے پر صدر مملکت،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور دیگر اہم شخصیات کی ارشد ندیم کو مبارکباد
ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میںشاندار کارگردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئےگولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے، اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری نے ا رشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،صدر آصف زرداری نے اس جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پوری قوم کو بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ا رشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوانوں کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے، ارشد کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago



