Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،سیاسی ،معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال

ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، صدر زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jun 1st 2025, 4:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،سیاسی ،معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال

لاہور: صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے مابین ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف نے گورنرہاؤس لاہور میں صدر مملکت سے ملاقات کی ،دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو بتایا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، ہماری پاک افواج کی بہادری کی وجہ سے کوئی بھی آج پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔

 اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔  

Advertisement
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

  • 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی  کا نوٹس

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس

  • 3 گھنٹے قبل
عہد رفتہ سے خستہ حالی   اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!

  • 4 گھنٹے قبل
مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
 محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

 محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

  • 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

  • 4 گھنٹے قبل
وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

  • 5 گھنٹے قبل
حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

  • ایک گھنٹہ قبل
روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی

  • 6 گھنٹے قبل
پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement