وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کا رابطہ،، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
[ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی روابط کے لیے ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا،ترجمان


اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوطرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔
بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی روابط کے لیے ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 14 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 35 منٹ قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل