پی پی 52 ضمنی انتخاب ، پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری،لیگی امیدوار کو برتری
ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 52073 ووٹ لےکر آگے ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 25766 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔


سمبڑیال: پنجا ب اسمبلی کے حلقہ پی پی52 میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر تاخیر کے جاری رہا، تاہم اب ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔
پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے 185پولنگ اسٹیشن میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 52073 ووٹ لےکر آگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 25766 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد 2لاکھ 97ہزار 125 ہے سیالکوٹ:حلقہ میں 185 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے،ان میں 11 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔
واضح رہے یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 35 منٹ قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 8 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 30 منٹ قبل