ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو مئی میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اسی باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی


صدرمملکت آصف علی زرداری نے بجٹ پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز منگل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے، یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 17 واں اجلاس ہو گا۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ بھی پیش 10جون کو پیش کیا جائے گا، قبل ازیں بجٹ پیش کرنے کے لیے 2 جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی بعض شرائط کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی بنائی گئی تھی، اور آئی ایم ایف نے ریلیف کی بجائے حکومتی اخراجات کم کرنے کی شرط رکھ دی تھی۔
ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو مئی میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اسی باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل



