Advertisement
پاکستان

موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ

ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 4th 2025, 9:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ اے) نے موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا ۔

این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم کے درمیان یہ ٹول 1200 روپے ہوگا جبکہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ گاڑی کا ٹول 1600 روپے ہوگا۔ 

ملتان سے سکھر تک ٹول 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے پر نان ایم ٹیگ کار کے لیے ٹول چارجز ایک ہزار روپے ہوں گے جبکہ حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے پر یہ چارجز 450 روپے ہوں گے۔ 

نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی نئے چارجز کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد تک دو اور تین ایکسل ٹرک کے لیے نیا ٹول 7900 روپے ہوگا جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے ٹول ٹیکس 10200 روپے مقرر کر دیا گیا۔  ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا۔

این ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایم ٹیگ کے استعمال کو لازمی بنانا اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔  شہری 15 جون سے قبل اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں اور بیلنس کو مناسب حد تک برقرار رکھیں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 8 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 4 hours ago
Advertisement