ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں کو کھلے مقامات پر بجلی کے آلات اور سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویژن، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کھلے مقامات پر بجلی کے آلات اور سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 25 منٹ قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل