سید یوسف حسن کےمطابق ’میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ ثناء کو گولیاں لگ چکی ہیں


اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل سے متعلق نئے انکشافات کر دیے ۔
قتل کی واردات اور ملزم کی گرفتاری :
2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ‘کاکا’ نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل ‘نا’ سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا تھا ۔
ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ثناءکے والد کے انکشافات :
چترال میں موجود سید یوسف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثناء نے والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید آ رہی ہے کپڑے دھونے ہیں، آپ مارکیٹ جاکر سرف لادیں جس کے بعد قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر گھس کر ثناء کو گولیاں مار کر چلاگیا۔
سید یوسف حسن نےواقعے کی عینی شاہد اورثناء کی پھوپھو جو قتل کے وقت گھر میں موجود تھیں ان کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل گھرمیں کیسے داخل ہوا اس حوالے سےکچھ نہیں معلوم لیکن اس وقت ان کے گھر میں کوئی مردموجود نہیں تھا ۔
کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس : نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کر دیا
ثناء کے والد نے بتایا کہ ’ گھر میں گھستےہی یہ لڑکا ثناء کےکمرے میں داخل ہوگیا، قتل کے وقت میری چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود تھیں، فائرنگ کی آواز سے اسےمحسوس ہواجیسےکوئی غبارہ پھٹا ہو، اس آواز کو سنتے ہی بہن ثناء کے کمرے کی طرف بھاگی تواس لڑکے کو ثناء کےکمرے سےنکلتے دیکھا جب میری بہن نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس لڑکے نے میری بہن پر بھی پستول تان لی لیکن جب پستول نہیں چلی تو لڑکا وہاں سے بھاگ نکلا ‘ ۔
سید یوسف حسن کےمطابق ’میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ ثناء کو گولیاں لگ چکی ہیں ،اس لڑکے کے بھاگ جانے کے بعد میری بہن کو گھر جاکر پتا چلاکہ ثنا کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا‘۔
ثناء کے والد نےمزید بتایا کہ ’میں اس دن گھر پر موجود نہیں تھا لیکن گھر کے نزدیک ہی ایک دوست کے پاس بیٹھا تھا جب دوست کو کال آئی اور اس نےمجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو گئی ہےجس کےبعد میری اہلیہ نےبھی مجھے کال کرکے ساری صورتحال بتائی، میں بھی اسپتال پہنچا تو پتا چلا کہ ثناء انتقال کرگئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 25 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل