Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ روانہ

عیدالاضحیٰ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  سے خصوصی ملاقات کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 5th 2025, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ روانہ ہو گئے۔

وہ عیدالاضحی سعودی عرب میں گزاریں گے۔

عیدالاضحیٰ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان، بھارت حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنما پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

 اعلی سطح وفد بھی وزیراعظم  کے ہمراہ ہے۔

Advertisement
Advertisement