ٹرمپ انتظامیہ کا ججز پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ردعمل ہے


امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز پر پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 ججز پر پابندیاں عائد کیں۔ججز پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ردعمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کا مقدمہ کھولنے کا فیصلہ بھی ججز پر پابندیوں کا باعث بنا۔ امریکا کی جانب سے جن ججز پر پابندیاں لگائی گئیں ان میں2 ججز، بیٹی ہوہلر جن کا تعلق سلووینیا سے ہے اور دوسری رینی الاپینی جن کا تعلق بینن سے ہے، اُن عدالتی کارروائیوں کا حصہ تھیں جن کے نتیجے میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ دیگر 2 ججز میں لوز ڈیل کارمین ،جن کا تعلق پیرو سے ہے اور سولومی بالنگی بوسا کا تعلق یوگنڈا سے ہے شامل ہیں۔ ان دونوں ججوں نے ان عدالتی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جن کے نتیجے میں امریکا کے خلاف افغانستان کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔
یہ دونوں ججز ان مقدمات میں بھی شریک رہی ہیں جو اسرائیل سے متعلق ہیں۔ پابندیوں کے تحت ان ججز کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔
عالمی فوجداری عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ججوں اور عدالتی عملے کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت کو سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے چاروں جج غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، ان ججز نے امریکا اور ہمارے اتحادی اسرائیل کو غیرقانونی طورپر نشانہ بنایا۔
امریکا کے اس اقدام کو انسانی حقوق کے کارکنوں اور عالمی قانون کے ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 2 hours ago

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 hours ago
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 hours ago

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 hours ago

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 3 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 7 hours ago

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- an hour ago

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 hours ago

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 6 hours ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 hours ago

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 3 hours ago