Advertisement

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز  پر پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ انتظامیہ کا ججز پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ردعمل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jun 6th 2025, 9:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز  پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خاتون ججز  پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 ججز پر پابندیاں عائد کیں۔ججز پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ردعمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کا مقدمہ کھولنے کا فیصلہ بھی ججز پر پابندیوں کا باعث بنا۔  امریکا کی جانب سے جن ججز پر پابندیاں لگائی گئیں ان میں2 ججز، بیٹی ہوہلر  جن کا تعلق سلووینیا سے ہے اور دوسری رینی الاپینی جن کا تعلق بینن سے ہے، اُن عدالتی کارروائیوں کا حصہ تھیں جن کے نتیجے میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ دیگر 2 ججز میں لوز ڈیل کارمین ،جن کا تعلق پیرو سے ہے اور سولومی بالنگی بوسا کا تعلق یوگنڈا سے ہے شامل ہیں۔ ان دونوں ججوں نے ان عدالتی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جن کے نتیجے میں امریکا کے خلاف افغانستان کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ دونوں ججز ان مقدمات میں بھی شریک رہی ہیں جو اسرائیل سے متعلق ہیں۔ پابندیوں کے تحت ان ججز کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

عالمی فوجداری عدالت کا کہنا ہے کہ وہ ججوں اور عدالتی عملے کے ساتھ ہیں۔ 

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت کو سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے چاروں جج غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، ان ججز نے امریکا اور ہمارے اتحادی اسرائیل کو غیرقانونی طورپر نشانہ بنایا۔

امریکا کے اس اقدام کو انسانی حقوق کے کارکنوں اور عالمی قانون کے ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

  • 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل

وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

  • 7 گھنٹے قبل
ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

  • 3 گھنٹے قبل
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا

  • 4 گھنٹے قبل
ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

  • 8 گھنٹے قبل
عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

  • 3 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

  • 7 گھنٹے قبل
ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement