Advertisement
پاکستان

وفاقی بجٹ: دفاعی اخراجات کیلئے 2 ہزار 550 ارب مختص،تنخواہ دار طبقے اور پراپرٹی پر ریلیف

بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لئے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jun 10th 2025, 5:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی بجٹ: دفاعی اخراجات کیلئے 2 ہزار 550 ارب مختص،تنخواہ دار طبقے اور پراپرٹی پر ریلیف

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2025-26ء کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا جس میں 6501 ارب روپے خسارہ ہے۔
نئے بجٹ میں 8207 ارب سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے،اسی طرح دفاع کے لیے 2550 ارب مختص کیے گئے ہیں،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 971 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پراپرٹی کے شعبے کو ریلیف ملا ہے، سولر پینل کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر معمول کے مطابق نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
اس کے بعد تمام اراکین نے احترام میں کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔
وزیر خزانہ کی تقریر
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کا بجٹ پیش کرنا اعزاز کی بات ہے، یہ بجٹ ایک نہایت اہم موقع پر پیش کیا جارہا ہے۔
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جار حیت کے مقابل سیاسی قیادت اور افواج نے جوانمردی کا ثبوت دیا، پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دیا، عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری توجہ معاشی استحکام اور ترقی کی جانب مرکوز ہے، عوام کی فلاح کو یقینی بنانا ہے، اصلاحات اور ترقی کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے، ترجیح ایسی معیشت ہے، جو ہر طبقے کو سہولت دے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی حکومت نے نہ تو کوئی نیا ٹیکس عائد کیا ہے اور نہ منی بجٹ لایا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ چینی کے شعبہ سے محصولات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، 3 لاکھ 90 ہزار نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی، 9.8 ارب روپے کے جعلی ری فنڈ کلیمز کو بلاک کیا گیا، یکم جولائی سے 800 کالم والا ریٹرن سادہ فارمیٹ کر دیا جائے گا، جس میں 7 بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔
 تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح ایک فیصد
بجٹ میں سالانہ 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لئے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی گئی ، بارہ لاکھ آمدنی والے تنخواہ دار پر ٹیکس 30 ہزار سے کم کرکے 6 ہزار کر دیا گیا۔
اسی طرح 22لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لئے کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد ، 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ  والوں کے لئے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کر دی گئی۔
معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد رہنے کا امکان“
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق رواں مالی سال سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا، آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، افراط زر کی اوسط شرح 7.5 فیصد متوقع ہے، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.4 فیصد ہوگا۔
ٹیکس وصولی کا ہدف
نئے مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے ہے، وفاقی محصولات میں صوبوں کا حصہ 8 ہزار 206 ارب روپے ہوگا، نان ٹیکس ریونیو ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے ہے۔
 وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب روپے ہوگی، وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 573 ارب روپے ہے، وفاق کے پی ایس ڈی پی کا حجم 1000 ارب روپے ہوگا، دفاعی بجٹ کا حجم 2550 ارب روپے ہے،اسی طر ح پنشن کے اخراجات کے لیے ایک ہزار 55 ارب ، بجلی اور دیگر شعبوں کے لیے سبسڈی کے لیے ایک ہزار  186 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر 
بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے،جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔
کمرشل جائیدادوں اور گھروں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم
 کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں ٹرانسفر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ دس مرلہ تک کے گھروں اور دو ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جائے گا جبکہ اوراسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹاپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کر دی گئی۔
 صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد، خدمات کے شعبے کا ہدف 4 فیصد مقرر
اسی طرح نئے مالی سال کے لیے صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد، خدمات کے شعبے کا ہدف 4 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد، فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے 13 فیصد، پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ کا ہدف 3.2 فیصد اور پرائیویٹ انویسٹمنٹ کا ہدف 9.8 فیصد کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔
آبی وسائل کےلیے 133 ارب روپے مختص
وزیر خزانہ نے بتایا کہ بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر پاکستان نے پانی کو اسٹور کرنے اور ضیاع کو روکنے کیلیے وزارت آبی وسائل کیلیے آئندہ مالی میں 133 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
کراچی کے فور کے لیے3.2 ارب روپے مختص
حکومت نے مالی سال 2025-2026 میں کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کیلیے 3.2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
ڈیموں کیلیے رقم مختص
دیا مر اور بھاشا ڈیم کے لیے 32.7 ارب روپے، مہمند کیلیے 35.7 ارب، آوران پنجگور سمیت بلوچستان کے دیگر 3 ڈیمز کے لیے 5 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
فاٹا اور پاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم ، گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس نافذ
نئے ،مالی سال کے بجٹ میں فاٹا اور پاٹا کے علاقہ جات کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان ختم کر دیا گیاہے اور گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امن و امان کے لیے 5 ارب 62 کروڑ ، کمیونٹی سروسز کے لیے ایک ارب 90 کروڑ ، سماجی خدمات کے لیے ایک ارب 58 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1588 ارب روپے ، سیلز ٹیکس کی مد میں 4753 ارب ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 888 ارب اور پراپرٹی سے 519 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  وفاقی بجٹ کے اگلے روز ہی  کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  وفاقی بجٹ کے اگلے روز ہی کاروبار کا مثبت آغاز

  • 5 گھنٹے قبل
غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افراد کا "گلوبل مارچ ٹو غزہ" کا آغاز

غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افراد کا "گلوبل مارچ ٹو غزہ" کا آغاز

  • 25 منٹ قبل
وزیراعظم شہباز شریف12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

  • ایک گھنٹہ قبل
فراڈ کیس ، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت میں توثیق، دو ملزمان عدالت سے فرار

فراڈ کیس ، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت میں توثیق، دو ملزمان عدالت سے فرار

  • 4 گھنٹے قبل
پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ

حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ

  • 3 گھنٹے قبل
امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، "ہندو امریکن فاؤنڈیشن" مودی سرکار کی آلہ کار

امریکہ میں مودی سرکار کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب، "ہندو امریکن فاؤنڈیشن" مودی سرکار کی آلہ کار

  • 4 گھنٹے قبل
کیلیفورنیا میں مظاہرے، لاس اینجلس کے کچھ حصے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ

کیلیفورنیا میں مظاہرے، لاس اینجلس کے کچھ حصے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ

  • 6 گھنٹے قبل
رحیم یار خان میں  13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

  • 6 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کارپوریٹ اور ریئل اسٹیٹ   سیکٹر کو بڑا ریلیف

وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کارپوریٹ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع، پی آئی اے کی پہلی پرواز  جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع، پی آئی اے کی پہلی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

  • 7 گھنٹے قبل
عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد

عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement