Advertisement
علاقائی

کراچی: پانی کاٹینک صاف کرتے دم گھنٹے سے 4 افراد جاں بحق

پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 10th 2025, 10:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: پانی کاٹینک صاف کرتے دم گھنٹے سے 4 افراد جاں بحق

کراچی: گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میںپیش آیا جہاں گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوئےگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص کی حالت غیر بھی ہوئی ،دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی، صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترنے والے چاروں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوئے۔

Advertisement
Advertisement