Advertisement

امریکا کے ساتھ کوئی تنازعہ چھڑتا ہے تو خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، ایرانی وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر جون 12 2025، 9:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کے ساتھ کوئی تنازعہ چھڑتا ہے تو  خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی تنازعہ چھڑتا ہے تو وہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ ہونے پر اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے  لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کے نقصانات ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے۔ حملے کی صورت میں امریکا کو اس خطے سے نکلنا پڑے گا ۔ 

عزیز ناصر زادے نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکا کے تمام اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں ۔ ایران ہچکچائے بغیر خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔  دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کی امید اب کم ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا اس وقت یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر شدید سفارتی کشیدگی کا شکار ہیں۔ دونوں ممالک اپریل سے اب تک 5 بار مذاکرات کر چکے ہیں تاکہ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی جگہ ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے۔ 

صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں 2018 میں اس معاہدے کو ترک کر دیا تھا۔ تاہم رواں سال جنوری میں دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤکی پالیسی بحال کی اور متنبہ کیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اب امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں متوقع ہے۔ دوسری جانب امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیتے ہوئے بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کردی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  • 3 گھنٹے قبل
مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت  عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

  • 5 گھنٹے قبل
مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی  فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

  • 29 منٹ قبل
پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست

  • 15 گھنٹے قبل
اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا  دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید

  • 5 گھنٹے قبل
دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار

  • 5 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

  • ایک گھنٹہ قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا

  • 15 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر  بارش سے سیلاب  متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement