بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلوی فرنچائز سڈنی سکسرز سے باقاعدہ معاہدہ ہو گیا
بابر اعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے 15ویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلوی فرنچائز سڈنی سکسرز سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ بابر اعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی سکسرز جیسی کامیاب ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔
بابر نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلوی اسٹارز اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل وُڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
سڈنی سکسرز کی جنرل منیجر ریچل ہائنز نے بابر اعظم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک عالمی معیار کے بلے باز اور ثابت شدہ لیڈر ہیں۔ ان کی شمولیت سکسرز کے لیے قیمتی اضافہ ہوگی۔ ہمیں یقین ہے کہ سکسرز کے مداح بابر کو اپنی ٹیم کی جرسی میں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔
بابر اعظم اس سے قبل پی ایس ایل، ایل پی ایل اور ٹی ٹین سمیت مختلف بین الاقوامی لیگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل




