اسٹیج اداکار نسیم وکی کی خصوصی دعوت پر بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے وفد نے محفل تھیٹر کا دورہ
مہمانوں نے فنکاروں سے ملاقات کی اور نسیم وکی کی تحریر و ہدایات میں بننے والا ڈرامہ بکرا ناچ نچاوے دیکھا


پاکستان کے سپر سٹار اداکار نسیم وکی کی خصوصی دعوت پر بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے وفد نے محفل تھیٹر کا دورہ کیا اور فنکاروں سے ملاقات کی اور نسیم وکی کی تحریر و ہدایات میں بننے والا ڈرامہ بکرا ناچ نچاوے دیکھا۔
چیئرمین پیر سید مفتی عاشق حسین کی قیادت میں پروفیسر علامہ محمود غزنوی ،مولانا عاصم مخدوم ،قاری خالد محمود،سید محمد علی لال شاہ پنڈت بھگت لال کھوکھر،پاسٹر آصف احسان کھوکھر نے ڈرامہ دیکھا
اس موقع پر نسیم وکی کا کہنا تھا کہ ہم بین المذاہب وفد کو محفل تھیٹر میں خوش آمدید کہتے ہیں یہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے کہ آج تمام مکتبہ فکر اور مذاہبِ سے تعلق رکھنے والے افراد ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے تشریف لائے ہیں۔
مفتی عاشق حسین کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی تاریخ صدیوں پرانی ہے وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ اس کے انداز اور نام بدلتے رہے ہیں دنیا کا کوئی بھی مذہب تفریح کی ممانعت نہیں کرتا آج ہماری وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری کی ہدایات پر عمل پیرا یوتے ہوئے اپنی بہترین منزلوں کو چھو رہا ہے ہمیں اچھے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔ نسیم وکی ہمارے ملک کے نامور فنکار ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
پروفیسر محمود غزنوی کا کہنا تھا کہ نسیم وکی نے اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوایا ہے اور آج تھیٹر میں بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں مولانا عاصم مخدوم ۔قاری خالد محمود ۔۔سید محمد علی لال شاہ۔ پنڈت بھگت لال کھوکھر۔ پاسٹر آصف احسان کھوکھر نے بھی ڈرامے کو بے حد پسند کیا

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

محرم الحرام میں فنکار برادری کی جانب سے مجالس اور نذر و نیاز کا اہتمام
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی خدشات،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا
- 4 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- 4 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 6 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 17 لاشیں نکال لی گئیں
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 7 گھنٹے قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- ایک گھنٹہ قبل