Advertisement
علاقائی

سندھ اسمبلی میں 34کھرب 51 ارب کابجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ

سندھ بجٹ میں گریڈ ایک سے گریڈ 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،مراد علی شاہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jun 13th 2025, 5:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ اسمبلی میں 34کھرب 51 ارب کابجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ

کراچی:وزیراعلی مراد علی شاہ نے کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے 34 کھرب 51 ارب کا بجٹ پیش کردیا۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی،جس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر
بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں 10ویں بار سندھ کا بجٹ پیش کررہا ہوں۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مالی سال 2025-26 بجٹ کا حجم 34 کھرب 51 ارب روپےرکھا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی جبکہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا،اسی طرح معذور افراد کے لیے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تعلیم اور آئی ٹی
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے، آئندہ سال 35 ہزار طلبہ کو تربیت دینے کا پروگرام ہے، نئے سال میں تعلیم کےلیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بجٹ میں ضافہ کیا گیا ہے، یونیسیف کی مدد سے ہزاروں اسکولوں کی مرمت کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، تعلیم کیلئے 523.73 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تعلیمی بجٹ کل جاری اخراجات کا 25.3 فیصد بنتا ہے، پرائمری تعلیم کا بجٹ 136.2 ارب روپے سے بڑھا کر 156.2 ارب روپے کردیا گیا ہے، سیکنڈری تعلیم کا بجٹ 68.5 ارب روپے سے بڑھا کر 77.2 ارب روپے کردیا گیا، نئے مالیاتی سال میں 4400 اساتذہ اور عملے کی بھرتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ترقیاتی پروگرام
مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 132 ارب روپے رکھا گیا،مراد نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں، کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی۔
پانچ قسم کے ٹیکسز کا خاتمہ
ٹیکس سسٹم کو آسان بنانے اور کاروباری لاگت میں کمی کے لیے سندھ حکومت کا بڑا اقدام سامنے آگیا، حکومت نے پانچ طرح کے محصولات ختم کرنے کی تجویز دی ہے جس میں  پروفیشنل ٹیکس، کاٹن فیس، انٹرنیٹ ڈیوٹی، لوکل سیس اور ڈرینیج سیس شامل ہیں۔
الیکٹرک بسیں متعارف 
بجٹ تقریر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی پہلی 50 الیکٹرک بسیں کراچی میں متعارف کرائی جائیں گی، کراچی کی الیکٹرک بسوں کے قافلے میں اگست 2025ء تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بی آر ٹی منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے، ییلولائن تکمیل کے قریب ہے، ریڈ لائن 50 فیصد سے زائد مکمل ہوگئی ہے، کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی بہتری کیلئے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔
کمیونٹی کالجز کے قیام
وزیراعلیٰ سندھ کا 4 آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 34 ہزار 100 سے زائد پرائمری اسکولوں کو علیحدہ بجٹ، اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔

اسی طرح غریب، ہونہار طلبہ کی معاونت کیلئے سندھ ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈز میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز ڈیولپمنٹ پروگرام کا بجٹ 11.6 ارب روپے سے بڑھا کر 17.3 ارب روپے کردیا گیا ہے، مختص رقم سے معاون آلات، وظائف، این جی اوز کے ساتھ شراکت داری میں مدد فراہم کی جائے گی۔
ترقیاتی پروگرام
مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 132 ارب روپے رکھا گیا،نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کیلئے رقوم مختص کی گئی ہیں، کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی۔
صحت کےفنڈز
 مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک جامع بجٹ ہے، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، لاڑکانہ میں ایک نئے ہسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایمبولنس سروس، موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دی جائیگی، مالیاتی منتقلی میں متوقع کمی کے باعث سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 20 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کردیا گیا۔
ٹریفک اصلاحات
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہائی ویز پر اے آئی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے، ٹریفک اصلاحات کےلیے کئی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، پولیس میں 25 ہزار سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں، پولیس کےلیے صحت کی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے، شہدا پیکج میں اضافہ کیا گیا ہے، پولیس اسٹیشن کی سطح پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، ایس ایچ اوز کو مالیاتی اختیارات دئے گئے۔

Advertisement
ہر نسل کے دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

ہر نسل کے دلوں پر راج کرنے والی معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں

  • 9 hours ago
ایران امریکا مذاکرات شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی مؤثر قیادت کے ذریعے ممکن ہوئے، ٹرمپ کی تعریف

ایران امریکا مذاکرات شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی مؤثر قیادت کے ذریعے ممکن ہوئے، ٹرمپ کی تعریف

  • 3 hours ago
 ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےسیکیورٹی اینڈکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

 ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےسیکیورٹی اینڈکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران

  • 6 hours ago
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے،اسحاق ڈار

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے،اسحاق ڈار

  • 10 hours ago
"خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے" کہنے والی آشا بھوسلے دنیا سے رخصت ہو گئیں، بھارتی موسیقی کا سنہری باب بند

"خون پانی سے گاڑھا ہوتا ہے" کہنے والی آشا بھوسلے دنیا سے رخصت ہو گئیں، بھارتی موسیقی کا سنہری باب بند

  • 8 hours ago
اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد واپس تہران روانہ

اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد واپس تہران روانہ

  • 3 hours ago
 1 ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین دلہن‘ دیں نہیں تو سفارتخانہ بند کر دوگا،یوگنڈین فوجی سربراہ

 1 ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین دلہن‘ دیں نہیں تو سفارتخانہ بند کر دوگا،یوگنڈین فوجی سربراہ

  • 6 hours ago
 مذاکرات میں ناکامی: امریکی نیوی فوری طور پر ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی،ٹرمپ کی دھمکی

 مذاکرات میں ناکامی: امریکی نیوی فوری طور پر ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی،ٹرمپ کی دھمکی

  • 3 hours ago
 مذاکرات کے دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا،باقر قالیباف

 مذاکرات کے دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا،باقر قالیباف

  • 8 hours ago
جنگ بندی کے بعد ایران میں تباہ شدہ توانائی تنصیبات کی بحالی کاعمل شروع

جنگ بندی کے بعد ایران میں تباہ شدہ توانائی تنصیبات کی بحالی کاعمل شروع

  • 6 hours ago
جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد واپس امریکا روانہ 

جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد واپس امریکا روانہ 

  • 10 hours ago
ہم اسرائیل میں ایسے گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے،اردگان کی نیتن یاہو کو دھمکی

ہم اسرائیل میں ایسے گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے،اردگان کی نیتن یاہو کو دھمکی

  • 3 hours ago
Advertisement