شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریںاور بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔،پی ڈی ایم اے


اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران 13 جون سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے متنبہ کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم کی غیر متوقع تبدیلیوں کا خدشہ ہے۔ اضلاع جن میں بارش کے قوی امکانات ہیں ان میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپوراور بہاولنگر شامل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریںاور بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔
حکام کے مطابق متوقع بارشوں کے بعد ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی، جس سے عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 6 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 7 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- an hour ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago






