ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز ، 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے
ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں، اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں،اسرائیلی میڈیا


تہران: ایران نے اسرائیلی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا،اسرائیلی فوجی ترجمان کی نیوز بریفنگ ایرانی حملے کے باعث اچانک ختم ہو گئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہےاور شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں، اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔
دوسری جانب ایران نے ملک بھر میں فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا ہے، جوہری تنصیب کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مار گرایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہے، اور شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو آنے والے کسی ممکنہ خطرے کو دفاعی نظام کے ذریعے انٹرسیپٹ کرنے کی کوشش ہے،اسی کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر اور مضافاتی علاقوں سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 22 minutes ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 5 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 20 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 6 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 3 hours ago





