اسرائیل کو حملے روکنے چاہئیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ حملوں کے سنگین نتائج ہیں،چین


نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کے سفیروں نےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
چینی سفیر
چینی سفیر فو کانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملے کی شدیدمذمت کی اور کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
چینی سفیر نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو حملے روکنے چاہئیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ حملوں کے سنگین نتائج ہیں۔
چین کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں تناؤ میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، اسرائیل حملے بند کرکے تمام فریقین بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
فوکانگ نے کہا کہ ایران کے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے اور جو ممالک اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، انہیں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
روسی ایلچی
سلامتی کونسل میں روس کے ایلچی نے بھی کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کا کوئی جواز نہیں، اشتعال انگیزی کی حمایت نہیں کی جا سکتی،جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔
روسی ایلچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ اقدامات کو قبول کرنا عالمی امن کے لے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- 5 گھنٹے قبل

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
- 3 گھنٹے قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 7 گھنٹے قبل

نتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- 39 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز فائنل :پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنزکا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 8 گھنٹے قبل