اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا، حملہ ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ٹیلی فونک رابطے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے حملوں کے دوران جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران پر حملہ افسوسناک قرار دیدیا۔
وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا، حملہ ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، قابل نفرت اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملہ کرکے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago



