Advertisement

سرگودھا : شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد الیاس، سالت بی بی، غلام بشری، محمد ابرار اور 5 سالہ زویہ فاطمہ شامل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 8:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرگودھا : شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

سرگودھا:پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مقتولین میں 6 سالہ بچہ بھی شامل جبکہ 5 سالہ بچی بچی بھی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کی تحصیل شاہ پورکے نواحی قصبہ بہادریاں والا کے قریب پیش آیا جہاں محمد اقبال، ان کی بیٹی صائمہ بی بی اور ایک 6 سالہ بچہ فائرنگ کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد الیاس، سالت بی بی، غلام بشری، محمد ابرار اور 5 سالہ زویہ فاطمہ شامل ہیں۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے واقعے کے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Advertisement