پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔
سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا جہاں طلباء نے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔
طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 13 hours ago

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں طغیانی،مختلف علاقے زیر آب
- an hour ago
بھارتی فوج کا بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ
- an hour ago

حماس کا غزہ میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان
- 3 hours ago

رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 3 hours ago

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 42 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر مملکت بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 hours ago

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے کرشہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، خواجہ آصف
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 3 hours ago

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- an hour ago

امریکا کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 13 hours ago