جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے


خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 7 سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 7 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی نے تمام سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور حادثے پر غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر امجد علی نے لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو اپریشن تیز کرنے کی ہدایات کی ہے لیکن علاقہ دور ہونے کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خدا نے انہیں ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے،فیلڈ مارشل
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
- 2 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات جاری
- 3 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- 38 منٹ قبل
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 34 منٹ قبل

ملک بھر میں بارش و سیلاب سے قیامت خیز تباہی، 344 جاں بحق، درجنوں لاپتا
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- ایک گھنٹہ قبل
بابائے اردو مولوی عبدالحق کو دنیا سے رخصت ہوئے 64 برس بیت گئے
- 5 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ
- 5 گھنٹے قبل

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سندھ میں جعلی دستاویزات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ، تحقیقات شروع
- 2 گھنٹے قبل