جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیارحاصل نہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیارحاصل نہیں۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، تمام مذاہب کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیارحاصل نہیں۔
ملاقات کے دوران مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہییں۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 43 minutes ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 9 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 hours ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 hours ago