خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،دفتر خارجہ
پاکستان عالمی قوانین کے احترام اور تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کرتا ہے ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا جائے،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے مشرقی وسطی کی موجودہ صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کے احترام اور تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کرتا ہے ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا جائے۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کشیدگی میں فوری کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، خطے میں امن کے لیے تمام تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے قطر پر ایرانی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قطر کی علاقائی سلامتی اور اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قطر سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 10 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل
ملک بھر کے 99 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
- 11 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 10 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 10 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- 8 گھنٹے قبل

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل