Advertisement

جنگ بندی پر سوالیہ نشان: اسرائیل کے حملے، تہران میں دھماکے

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکے ممکنہ طور پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ہوئے، جن میں ایران کے ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 24th 2025, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ بندی پر سوالیہ نشان: اسرائیل کے حملے، تہران میں دھماکے

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود کشیدگی میں کمی نہ آ سکی، اور تہران میں دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکے ممکنہ طور پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ہوئے، جن میں ایران کے ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا ہو سکتا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے ایران کے مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ دیر قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں فریقین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت اظہارِ ناراضی کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے خصوصاً اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "اسرائیل نے جنگ بندی پر آمادگی کے فوراً بعد بمباری شروع کر دی۔"

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ بمباری کی گئی تو اسے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد اس کی خلاف ورزی پر دونوں فریقین کو ذمہ دار قرار دیا، تاہم ان کا لہجہ اسرائیل کے حوالے سے خاصا سخت تھا۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 minutes ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • an hour ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
Advertisement