پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اور یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں،خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ایران نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اس پر ایرانی عوام اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر دفاع نےمزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے،ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایران کے عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اور یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں،اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی دعوے بے بنیاد تھے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز تک جاری رہنے والی خون ریز جنگ کے خاتمے پر فریقین کا اتفاق ہوگیا ہے۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 4 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 5 گھنٹے قبل