وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 11 خوارج ہلاک، میجر اور لانس نائیک شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 24 جون کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں "فتنۃ الخوارج" نامی بھارتی پراکسی تنظیم کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔


جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی پشت پناہی رکھنے والے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان، میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 24 جون کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں "فتنۃ الخوارج" نامی بھارتی پراکسی تنظیم کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں 7 خوارج زخمی بھی ہوئے جبکہ ان کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے تباہ کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران دو بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔
میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی عمر 37 برس تھی، ان کا تعلق چکوال (پنجاب) سے تھا، اور وہ گزشتہ 14 سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ متعدد آپریشنز میں اپنی جرأت و بہادری کا مظاہرہ کر چکے تھے۔ وہ اپنے پیچھے اہلیہ اور دو بیٹے چھوڑ گئے۔
لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں (خیبرپختونخوا) سے تھا، ان کی عمر 26 برس تھی اور وہ 8 سال سے وطن عزیز کے دفاع پر معمور تھے۔ ان کے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے شہدا کی قربانیاں اس عزم کی علامت ہیں۔

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 38 منٹ قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 12 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 33 منٹ قبل

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- ایک گھنٹہ قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 12 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 12 گھنٹے قبل