وزیراعظم کا سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر خراجِ تحسین
وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی عسکری مہارت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث بھارت کو اپنے بلاجواز جنگی جنون کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کو مؤثر انداز میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو وفد کی امریکا، برطانیہ اور یورپ میں اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی جس بہترین انداز میں ترجمانی کی گئی، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے۔”
انہوں نے وفد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں پاکستان کا مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا، اور پہلگام واقعے سے لے کر سندھ طاس معاہدے تک تمام حساس معاملات کو درست تناظر میں دنیا کے سامنے رکھا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی عسکری مہارت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث بھارت کو اپنے بلاجواز جنگی جنون کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔
بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے سمیت تمام طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے بجٹ سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "مجھے امید ہے کہ آپ سب کی رہنمائی اور تعاون سے ہم درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔"

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago


