IAEA کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے ممکنہ امریکی فضائی حملوں سے پہلے اپنے جوہری مواد کو خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا تھا


ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ 408.6 کلوگرام یورینیم کا ذخیرہ دنیا بھر میں تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، مئی 2025 تک ایران کے پاس یہ افزودہ یورینیم موجود تھا — جو تکنیکی طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کی سمت ایک نمایاں پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 90 فیصد افزودہ یورینیم، جو مکمل ہتھیار سازی کے لیے درکار ہوتا ہے، تقریباً 10 جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ ایران کی موجودہ سطح 60 فیصد پر پہنچ چکی ہے، جو کہ بین الاقوامی طور پر پرامن جوہری پروگرام کی حدود سے تجاوز کرتی نظر آتی ہے۔
IAEA کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے ممکنہ امریکی فضائی حملوں سے پہلے اپنے جوہری مواد کو خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی اور اسرائیلی حکام بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ انہیں ایران میں موجود یورینیم کے موجودہ ٹھکانوں کا مکمل علم نہیں ہے، جو سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں سابق سفیر، ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "پہلے امریکا نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، اور اب وہی قوتیں اس پیش رفت پر تشویش ظاہر کر رہی ہیں۔"
ان کے بقول، اگر ایران واقعی اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا ہے تو یہ اس کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک کامیابی ہے، جو خطے میں توازنِ طاقت کے تصور کو ازسرِنو ترتیب دے سکتی ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 hours ago





