جنرل اسماعیل قانی زندہ اور تہران میں عوام کے درمیان موجود، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ غلط ثابت
امریکی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے باوجود ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے ایرانی القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی کی شہادت سے متعلق رپورٹ جھوٹی ثابت ہوئی، جب وہ گزشتہ روز تہران میں ایک عوامی تقریب میں صحیح سلامت شرکت کرتے نظر آئے۔
ترک خبر رساں ادارے "انادولو" کے مطابق، ایرانی نیوز ایجنسی "تسنیم" نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنرل قانی کو تہران میں منعقد ہونے والے "جشنِ فتح" کے موقع پر عوامی اجتماع میں موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
"کمانڈر قانی، آپریشن ’الٰہی فتح‘ کے بعد تہران میں عوامی جشن میں شریک ہوئے۔"
سرکاری چینل "پریس ٹی وی" نے بھی اس ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تہران کے عوام نے "صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی پر ہونے والے جشن میں القدس فورس کے کمانڈر کا پُرجوش استقبال کیا۔"
اس منظر عام پر آنے والی ویڈیو اور رپورٹنگ نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ جنرل قانی اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل اسماعیل قانی اسرائیل کے وسیع فضائی حملے میں مارے جانے والے ایرانی اعلیٰ فوجی افسران میں شامل تھے۔ 13 جون کو ہونے والے ان حملوں میں ایران کی جوہری، عسکری اور رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن کے نتیجے میں 600 سے زائد ایرانی شہری شہید ہوئے، جن میں اعلیٰ افسران، سائنسدان اور عام شہری بھی شامل تھے۔
دوسری جانب، امریکی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے باوجود ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل





