اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا آئندہ (13واں) اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا


پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مصنوعی ذہانت، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس، اور ویزا فری انٹری سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں دفاع، تجارت، توانائی، آئی ٹی، تعلیم، صحت، خوراک، موسمیاتی تبدیلی، ریلوے اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے بین الوزارتی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اجلاس کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔
-
ڈپلومیٹک ویزا پر استثنیٰ
-
ویزا فری انٹری
-
مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس کا قیام
-
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون
شامل ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا آئندہ (13واں) اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 hours ago

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 3 hours ago

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 hours ago

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 2 hours ago

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 hours ago
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 6 hours ago

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 3 hours ago

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 8 hours ago

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 hours ago

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 8 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 hours ago