حتیٰ کہ جمعے کی نماز کے موقع پر بھی صرف محدود تعداد میں فلسطینیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی، جس کے بعد دوبارہ مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا گیا تھا

فلسطین میں مسجد اقصیٰ سمیت دیگر مقدس مذہبی مقامات کو 12 روز بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بیت المقدس کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران صرف مذہبی پیشواؤں اور انتظامیہ کو مقدس مقامات میں داخلے کی اجازت حاصل تھی، جبکہ عام افراد کے لیے ان جگہوں پر آمد پر مکمل پابندی عائد رہی۔
حتیٰ کہ جمعے کی نماز کے موقع پر بھی صرف محدود تعداد میں فلسطینیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی، جس کے بعد دوبارہ مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا گیا تھا۔
مسیحی برادری کے لیے مقدس ترین مقام "کنیسہ القیامہ" اور یہودیوں کی "دیوار گریہ" بھی 12 دن کی بندش کے بعد آج عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے۔
یہ پہلا موقع تھا جب کورونا وبا کے بعد ان تینوں مذاہب،اسلام، عیسائیت اور یہودیت کے مقدس مقامات کو ایک ساتھ بند کیا گیا۔
بیت المقدس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ اور مقدس مقامات کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی بنیادوں پر کیے گئے تھے، اور موجودہ حالات میں خطرے کی شدت میں کمی کے بعد ہی یہ مقامات دوبارہ کھولے گئے ہیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago





